لاہور ہا ئیکورٹ نے پنجاب بورڈ آف ریونیواتھارٹی کو غیر قانونی قرار دے کر نوٹسز پر عملدآمد روک دیا

پیر 25 جنوری 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) لاہور ہا ئیکورٹ نے پنجاب بورڈ آف ریونیواتھارٹی کو غیر قانونی قرار دے کر نوٹسز پر عملدآمد روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق 200 سے زائد افراد نے 2012 میں قائم ہونے والی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں جن میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اتھارٹی کا قیام غیر قانونی طریقے سے عمل میں لایا گیا ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے 200 سو سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 2012 میں پنجاب بورڈ آف ریونیو اتھارٹی کی تشکیل قانون کے مطابق نہیں ہوئی ۔ عدالت نے ٹیکس سے متعلق جاری کیے گئے تمام نوٹسز پر عمل درآمد روک دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں