سٹی ٹریفک پولیس اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کاتجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،4125افراد کے خلاف مقدمات درج

ایس پی سٹی فوکل پرسن مقرر،ٹریفک کی روانی اورشہریوں کی سہولت کیلئے تجاوزات،ناجائزپارکنگ اسٹینڈز،فٹ پاتھ پر قبضہ کرنیوالوں اور دکانوں کے آگے ریڑھیاں لگانے والوں کیلئے سخت کاروائی کی جائیگی‘طیب حفیظ چیمہ

پیر 25 جنوری 2016 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی دسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور شہربھر میں ٹریفک کی مزید بہتر روانی اور شہریوں کی سہولت کیلئے تجاوزات،ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنیو الوں اورخوانچہ فروشوں سمیت ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کاباعث بننے والی وجوہات کو دور کر نے کیلئے آج سے گرینڈ آپریشن شروع کرے گی۔

سٹی ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں 40سکواڈ بھی تشکیل دے دیئے ہیں جو سیکٹر وائز تعینات کیئے گئے ہیں۔ تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن میں ایس پی ٹریفک سٹی آصف صدیق کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے تمام ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی تشکیل کردہ انٹی انکروچمنٹ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہنے کہاکہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس نے ابتک سٹی اور صدر ڈویژن میں دکانوں کے سامنے ناجائز پارکنگ اسٹینڈز ،تجاوزات،ریڑھیاں/ٹھیلے اور فٹ پاتھ پر سامان رکھنے پرسینکڑوں دُکانداروں کو وارننگ نوٹس بھی جاری کئے جبکہ تجاوزات ،رانگ پارکنگ کرنے ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والے 4125 افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جا چکے ہیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ ٹریفک میں رکاوٹ کی بڑی وجہ تجاوزات اور ناجائز پارکنگ اسٹینڈز ہیں لہذا تجاوزات،ٹریفک بہاو میں رکاوٹ/،خلل ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں