پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کیخلاف اتحادقائم کرنے کا اعلان
اپوزیشن لیڈر محمودالرشیدکی صدارت میں اجلاس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ
پیر 25 جنوری 2016 21:59
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف اتحادقائم کر لیا، میاں محمودالرشید کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صحت ،تعلیم اور صاف پانی کیلئے مختص بجٹ اورنج ٹرین پر نہیں لگانے دینگے۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان کی منظوری کے بغیر جاری منصوبوں پر اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے، ہسپتالوں اور سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنائی جائے،پولیس کو سیاسی اثر سے پاک، افسران کی میرٹ پر تعیناتی، رروایتی تھانہ کلچر تبدیل اور اہلکاروں کی کمی کو پور کیا جائے۔
حکومت مخالف پہلے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سید وسیم اختر ،پیپلز پارٹی کے خرم جہانگیروٹو،مونس الہی کے بیرون ملک ہونے کے باعث ق لیگ کے وقاص حسن موکل، خدیجہ عمر ،آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ، ڈاکٹر مراد راس اور سعدیہ سہیل نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ ہوئے کہا کہ حکومت ایوان کو اعتماد میں لئے بغیر، آرڈیننس کے ذریعے حکومتی معاملات چلا رہی ہے، اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاتا جو منتخب ایوان کی توہین کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایوان کی منظوری کے بغیر لاہور میں اورنج ٹرین کا منصوبہ شروع کیا،جس پرلاگت200ارب سے بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اورنج ٹرین کے متعلق تحفظات دور کرے، چینی بینک سے کن شرائط پر قرضہ لیا گیا اسے منتخب ایوان کے سامنے رکھا جائے، تاریخی عمارتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، منصوبے سے متاثرہ خاندانوں سے قبضہ لینے سے قبل ادائیگی کی جائی، شہریوں کے کم سے کم نقصان کیلئے روٹ کو تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دانستہ طور پر تعلیم، صحت اور صاف پانی کیلئے مختص فنڈز کو سرنڈر کرکے اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر خرچ کرنے جا رہی ہے، جب کہ حالت یہ ہے کہ میو ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نہیں، ایک سی ٹی سکین سے کام چلایا جا رہا ہے، پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال میں ویل چیئر پر اور ایک ایک بیڈ پر دو، دو مریضوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، چلڈرن ہسپتال لاہور میں وینٹی لیٹرز اور دیگر جان بچانے والے آلات نہیں، وزیر آباد کارڈیالوجی میں انجیو گرافی کی سہولت نہیں، ہسپتال میں ریڈیالوجسٹ ہے نہ پتھیالوجسٹ، صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی حالت قابل رحم ہے ایسے میں صحت کا بجٹ بڑھانے کی ضرورت ہے لیکن حکومت مختص بجٹ کو بھی سرنڈر کراکے غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔ لیکن متحدہ اپوزیشن حکومت کو صحت، تعلیم اور صاف پانی کیلئے مختص بجٹ میں سے ایک روپیہ بھی غیر ضروری منصوبوں پر خرچ نہیں ہونے دیگی۔لاء اینڈ آرڈر پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہاپنجاب میں جرائم کی شرح خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے، عوام کو بے رحم تھانہ کلچر اور ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا،کرائم ریٹ میں85فیصد اضافہ ہونا گڈ گورننس کے دعویدار حکمرانوں کا پول کھولتا ہے، انہوں نے مظالبہ کیا کہ محکمہ پولیس کے دو سال سے رکے فنڈز بحال کئے جائیں۔پولیس کو سیاسی اثر سے پاک، افسران کی میرٹ پر تعیناتی کی جائے،روایتی تھانہ کلچر تبدیل اور اہلکاروں کی کمی کو پور کیا جائے۔ جنوبی پنجاب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں محمودالرشید نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی احساس محرومی ختم کرنے کیلئے وہاں بھی ترقیاتی کام کرائے، نئے ہسپتال، تعلیمی ادارے بنائے اور جنوبی پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بنیادی انسانی ضرورتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ زراعت اور کسانوں کے سوال میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جہاں تعلیم، صحت کے شعبے سے زیادتی کی اس سے کہیں زیادہ کسانوں پر ظلم کیا بلکہ یوں کہا جائے کہ انکو زندہ درگور کر دیا ہر گز غلط نہ ہوگا۔حکومت کی عوام دشمنی کا پہلا ثبوت ٹریکٹر سمیت تمام زرعی آلات اور ادویات پر 17فیصدجنرل سیلز ٹیکس عائد کرنا ہے، دوسرا دنیا بھر میں زراعت پر سبسڈی کا نظام ہے لیکن ظالم جابر حکمرانوں نے اسے ختم کر دیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی مراحل پر عائد تمام ٹیکسز کو ختم کیا جائے،زرعی نظام پر سبسڈی کا نظام بحال کیا جائے،سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب کا وعدہ پورا کیا جائے، بیج کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جائے،فصلوں کی انشورنس پالیسی اور کوآپریٹو کمپنیوں کی تشکیل کی جائے،پانی کے ضیاع کو روکنے اور روایتی کاشتکاری کے طریقوں کی بجائے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کاامکان ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے ‘ سنی علما کونسل
حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا ہے ‘ جے یو آئی
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کرے‘ متحدہ علما کونسل
بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے‘فرخ جاوید مون
لاہور ،مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیں میں 74ہزار6سو21ملزمان گرفتار
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس(کل) ہو گی
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق