ملک کے بیشتر علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں آگئے ، ایئر پورٹس پرفلائٹ آپریشن متاثررہا
منگل 26 جنوری 2016 11:36
لاہور/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں آگئے ، شدید دھند کے باعث ملتان اور پشاور ایئر پورٹس پرفلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ، اسلام آباد پشاور موٹر وے بند رہا ، سکردو میں درجہ حرارت منفی سولہ ریکارڈ کیا گیا۔
(جاری ہے)
ملک کے بیشتر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے ، خون جما دینے والی سردی سے زندگی منجمد ہو کر رہ گئی، لاہور میں بھی سردی کا راج رہا ، گزشتہ رات درجہ حرارت 3 رہنے کے بعد باغوں کا شہر بھی یخ بستہ ہواوٴں کی لپیٹ میں رہا ، شہر اقتدار میں بھی ٹھنڈی ہواوٴں نے شہر بے مثل کا حسن نکھاردیا۔
ملتان اور گردو نواح میں شدید دھند کا راج رہا ، دھند کے باعث ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل رہا ، پشاور اور گرد و نواح میں بھی دھند نے ڈیرے ڈال دئیے جس کے باعث باچا خان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔ سکردو میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ہے جبکہ بالائی علاقوں میں پارہ منفی پچیس سے بھی نیچے گر گیا ، برف باری کے سبب بالائی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار