الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 سے متعلق علیم خان کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 13:24

الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 سے متعلق علیم خان کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : الیکشن ٹربیونل نے این اے 122میں تحریک انصاف کے اُمیدوار علیم خان کی اپیل ناقابل سماعت قرا ر دیتے ہوئے خارج کر دی ہے۔ ٹریبونل کا کہنا تھا کہ علیم خان نے ووٹوں کی منتقلی کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس این اے 122میں ووٹوں کی منتقلی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

اس حوالے سے چوہدری سرور نے میڈیا پر بھی پرجوش انداز میں تمام ثبوت الیکشن ٹریبونل کو فراہم کرنے کاعزم کیا تھا تاہم سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور الیکشن ٹریبونل کے مطابق پی ٹی آئی کے علیم خان ووٹوں کی منتقلی کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکے ۔ واضح رہے کہ ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق دو مرتبہ این اے 122 سے کامیاب ہو چُکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں