باصلاحیت فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے ،انہیں آگے آنے کا موقع دیا جائے‘ صنم ماروی

پاکستان کی موسیقی اور اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ گلوکاروں نے موسیقی کو عزت اور وقار دیا ‘ گلوکارہ

منگل 26 جنوری 2016 13:36

باصلاحیت فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے ،انہیں آگے آنے کا موقع دیا جائے‘ صنم ماروی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موسیقی اور اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ گلوکاروں نے موسیقی کو عزت اور وقار دیا تاہم موجودہ دور میں موسیقی کی ترویج اور ترقی کے لیے وہ کام نہیں ہوریا جس کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے صوفیانہ کلام اور بزرگوں کے طفیل شہرت ملی اور میں جب بھی صوفیانہ کلام پیش کرتی ہوں تو اس میں ڈوب جاتی ہوں۔

(جاری ہے)

صنم ماروی کا کہنا تھا کہ کسی بھی فنکار کو عزت اور شہرت اسی وقت ملتی ہے جب وہ اپنے کام سے سنجیدہ ہو اور محنت اور لگن کے جذبہ سے کام کرتا ہے، گلوکاری میں جنون کی حد تک میرا شوق ہے جس نے مجھے اس مقام تک پہنچایا ،دنیا میں میرے انداز کو پسند کیا گیا سراہا گیا اور یہی میری شناخت بنی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی موسیقی اور اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ گلوکاروں نے موسیقی کو عزت اور وقار دیا، بھارت میں بھی ہماری موسیقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،آج موسیقی کی ترویج اور ترقی کے لیے وہ کام نہیں ہوریا جس کی ضرورت ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ باصلاحیت فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں آگے آنے کا موقع دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں