پنجاب بھر میں پنجم کے امتحانات 10 فروری سے شروع ہونگے

تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ

منگل 26 جنوری 2016 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر میں پنجم کے امتحانات 10 فروری سے شروع ہونگے۔محکمہ تعلیم کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہوگی جس کیلئے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرز کوحکمنامہ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کلاس ہشتم کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں