متوقع مردم شماری، چیئرمین یونین کونسل کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

منگل 26 جنوری 2016 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) حکومت پاکستان کی طرف سے ملک گیر متوقع مردم شماری جہاں فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں مقامی سطح پر چیئرمین یونین کونسل کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب بلدیاتی نمائندے خانہ شماری کے ساتھ ساتھ سکول نہ جانے والے بچوں کا ڈیٹا مرتب کرنے میں بھی معاونت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں