آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اندھیر نگری کا راج

میڈیکل سٹوروں اور فارمیسوں کے کیٹگراے اور بی کے لائسنس کرائے پر دئے جانے کا انکشاف

منگل 26 جنوری 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اندھیر نگری کا راج ہے ۔ میڈیکل سٹوروں اور فارمیسوں کے کیٹگراے اور بی کے لائسنس کرائے پر دئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کیٹگراے اور بی کے لائسنس ہولڈر ز نے میڈیکل سٹورز مالکان کو سالانہ اچھی خاصی رقم کے عوض کرائے پر دیے رکھے ہیں ۔ہزاروں کی تعداد میں میڈیکل سٹورز نان کوالیفائیڈ افراد کام کررہے ہیں۔

محکمہ صحت اس لاقانونیت کو ختم کروانے میں ناکام ہو گیا ۔ ڈرگ انسپکٹرز بھی اپنی ڈیوٹی سے غافل ہیں اور وہ ڈرگ ایکٹ 1976ء کے اصل روح کے مطابق عمل درآمد کروانے میں بالکل ناکام ہیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں لاقانونیت کی انتہاء ہو گئی ہے ۔ فارماسسٹ اور بی کیٹگری کے لائسنس ہولڈرز ہیں انہوں نے خود ذاتی طو رپر میڈیکل سٹور ز کھولنے کی بجائے اپنے لائسنس اچھی رقم کے عوض دیگر نان کوالیفائیڈ افراد کو سالانہ کرائے کے عوض دے رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس وقت ہزاروں میڈیکل سٹوروں پر کام کرنے والے افراد نان کوالئیفائیڈ ہیں اور زیادہ تر میٹرک تعلیم کے حامل ہیں ۔ یہ افراد اکثر اوقات لوگوں کو غلط اور دیگر کمپنیوں کی غیر معیاری ادویات سیل کر رہے ہیں ۔ محکمہ صحت نے اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ وزیر اعلی انسداد ٹاسک فورس برائے جعلی ادویات کا ضرور صرف جعلی ادویات کے خلاف ہے تاہم اس حوالے سے کوئی انتظام نہیں کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں