پنجا ب ،گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی معطل
منگل 26 جنوری 2016 16:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ،گیس کی شدید قلت کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔سردی کی شدت میں اضافے کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گیس کی قلت نے بحرانی صورتحال اختیار کر رکھی ہے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ ڈیڑھ ،دو ماہ سے گیس مسلسل بند ہے جبکہ جن علاقوں میں گیس آرہی ہے وہاں پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
گزشتہ روز مرغزار کالونی روڈ کے مکینوں نے فیروز پور روڈ کو بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہوں نے حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔(جاری ہے)
مظاہرین کا کہنا تھاکہ گھروں میں گیس نام کی کوئی چیز آتی نہیں لیکن ہزاروں روپے کے بل بھجوائے جارہے ہیں۔ اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو سوئی ناردرن گیس کے دفتر کا گھیرا ? کیا جائے گا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث بچے ناشتہ کیے بغیر ہی سکول جانے پر مجبور ہیں۔ پولیس کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔ یتیم خانہ، سکیم موراورچونگی امر سدھو کے رہائشیوں نے بھی گیس کی قلت کے خلاف مظاہرے کئے۔ دوسری طرف طلب میں کمی کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہیں ہو سکی۔ گزشتہ روز بھی مختلف شہری علاقوں 6سے 8جبکہ دیہی علاقوں میں 11سے 13گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ذ*پنجاب سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں برائے خواتین کیلئے شیڈول جاری
‘مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا جن کا اپنا لیڈر اپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے ..
ٌ9 مئی: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگران 8 مئی کو طلب
p9 مئی: پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
&پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
غ*وکلاء کے خلاف اندراج مقدمات کا معاملہ،پنجاب بار کونسل نے صوبے بھر میں ہڑتال
)اہور ماسٹر پلان کیس : قیصرہ الٰہی ودیگر کی عبوری ضمانت خارج کرانے کی درخواست پر راسخ الٰہی و دیگران سے ..
aفرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کے اجازت
ًضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر وکلاء کو دلائل کیلئے 2 مئی کو طلب
ف*قصور ویڈیو سکینڈل کے 2 مجرمان کی عمرقید کیخلاف اپیلیں منظور ، بری کر دیا گیا
ٹ* سانحہ ماڈل ٹائون سے پولیس کا ادارہ بدنام ہوا: نعیم الدین ایڈووکیٹ
Yلمز میں تیسری پریکٹم شوکیس کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف