28جنوری کو پنجاب بھر میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہونگے، سیدسجاد اکبر کاظمی

منگل 26 جنوری 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ PEC کے امتحانات سے قبل تعلیمی اداروں کو بند کرنااساتذہ پنجاب کے خلاف سازش ہے۔

پچھلے سال بھی APF پشاور کے سانحہ کے بعد پنجا ب کے تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کی چھٹیاں اور خوف و ہراس کی وجہ سے طلباء کی حاضری کم رہی جسکی وجہ سے 5th اور 8th کے نتائج بری طرح متاثر ہوئے ۔اسکا ذ مہ دار اساتذہ کو ٹہرا کر تقریباً دس ہزار سے زائد اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت سزائیں دے کر اساتذہ کا معاشی استحصال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اب دوبارہ سکول بند کرنے سے بچوں کی امتحانی تیاری بری طرح متاثر ہوگی کیونکہ ان دنوں بار بار دہرائی اور بچوں کے ٹیسٹ لئے جا رہے تھے۔

یکم فروری سے PECکے امتحانات شروع ہو جائیں گے اور ایک مرتبہ پھر نتائج متاثر ہونگے جسکا ذمہ دار اساتذہ کو ٹہرا کر سخت سزائیں اورذلیل و رسوا کیا جائے گا۔اساتذہ پہلے ہی اپ گریڈیشن نہ ہونے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام اور 400 سے زائد سکولوں کی PEF کو حوالگی کے خلاف سرا پا احتجاج ہیں اور اُن میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے عہدیداران و کارکنان پنجاب بھر میں 28 جنوری بروز جمعرات 2 بجے دن ضلعی پریس کلبوں کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرے کریں گے جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 31مئی کو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں