اچھرہ میں سیوریج کا مسئلہ فوراً حل کیا جائے: اہلیانِ علاقہ

منگل 26 جنوری 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) اہلیانِ اچھرہ نے وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک سے اپیل کی ہے کہ کچا راواں روڈ ، احمد منیر شہید روڈ، احمد سٹریٹ ملکاں والی روڈ اچھرہ میں سیوریج کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ، سیوریج سسٹم تباہ ہونے کی وجہ سے اچھرہ کے یہ علاقے جوہڑ کی شکل اختیار کرگئے ہیں جہاں مچھر پرورش پا اور ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں جبکہ سیوریج کا پانی پانے کے پانی میں مکس ہوکر انتہائی مہلک بیماریاں پھیلارہے ہیں لیکن بارہا یاددہانیوں کے باوجود کسی ادارے نے یہاں سیوریج کا سنگین مسئلہ حل کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے منتخب عوامی نمائندے بھی سیوریج کا یہ انتہائی سنگین مسئلہ حل کرنے میں عدم دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ اہلیان اچھرہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک سے اپیل کی کہ وہ اہلِ علاقہ کی حالتِ زار کو مدّنظر رکھتے ہوئے کچا راواں روڈ ، احمد منیر شہید روڈ، احمد سٹریٹ ملکاں والی روڈ اچھرہ میں سیوریج کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ ڈینگی اور دیگر مہلک بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں