پنجاب حکومت کی جانب سے شدید سردی کے پیش نظر صوبے بھر کے سکول ایک ہفتے کے لیے بند

منگل 26 جنوری 2016 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت کی جانب سے شدید سردی کے پیش نظر صوبے بھر کے سکولوں ایک ہفتے کے لیے بند کردیا ۔سکول یکم فروری کو کھولیں گے ۔اکثر طالبعلم چھٹیوں سے بے خبر ہونے کی وجہ سے سکول پہنچ گئے ۔ سکول پہنچنے پر ان کو حکومتی فیصلہ کا علم ہوا ۔متعدد پرائیوٹ سکول صوبہ بھر میں کھلے رہے اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے منگل کی رات گئے اس حوالے سے فیصلہ کیا کہ صوبے بھر میں سردی کی شدید لہر کے باعث ایک ہفتے کے لیے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کو مشکلات کا سامنا تھا۔صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکولز31جنوری تک بند رہیں گے ۔ متعدد والدین اور طالبعلم حکومت کے اس فیصلے سے لاعلم رہے اور وہ گزشتہ روز سکول پہنچ گئے وہاں پہنچنے کے بعد ان کو علم ہوا کہ سکول بند ہیں جس کے بعد وہ گھروں کو لوٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں