تعلیمی ادارے بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل کردی گئی

منگل 26 جنوری 2016 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) ڈی سی او سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے موسم سرما میں شدت کے باعث تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کے لیے بند کیے جانے کے حکومتی فیصلے پر عملد رآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مختلف مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ان سے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈی سی او لاہور کو اطلاع ملی تھی کہ بعض نجی سکولوں نے سکولوں کی ایک ہفتہ کی بندش کے احکامات کے برعکس سکول بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایسے سکولوں کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں