آرمی چیف جنرل راحیل شریف کااعلان کوئی چھوٹی بات نہیں ،اس سے ملکی سیاسی حالات تبدیل ہوں گے، کچھ لوگ انتظار میں بیٹھے تھے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی لڑائی ہو گی، مگر آرمی چیف نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا،فرزند گجرات کا اعلان اپنے ماموں اور بھائی کی طرح قابل فخر کارنامہ ہے‘ پرویزالٰہی کے قائم کردہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال اور عوامی فلاح، صحت و تعلیم کے دیگر منصوبے روک کر غریبوں سے دشمنی کی گئی ‘صحافی اپنے قلم و کیمرہ سے پنجاب کے حکمرانوں کی بے حسی اور عوام سے سوتیلے پن کا سلوک سامنے لائیں
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا گجرات پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو
منگل 26 جنوری 2016 18:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فرزند گجرات، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان نشان حیدر پانے والے اپنے ماموں میجر عزیز بھٹی شہید اور بھائی میجر شبیر شریف شہید کی طرح قابل فخر کارنامہ ہے، ہماری حکومت میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے قائم کردہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال اور عوامی فلاح، صحت و تعلیم کے دیگر منصوبے روک کر عوام باالخصوص غریبوں سے دشمنی کی گئی، پنجاب کے حکمران چودھری پرویزالٰہی کے نام کی تختیاں بے شک اتار دیں لیکن ان کو چلنے تو دیں۔
منگل کو گجرات پریس کلب کی حلف برداری تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم اور کیمرہ سے پنجاب کے حکمرانوں کی بے حسی اور عوام باالخصوص اہل گجرات سے سوتیلے پن کا سلوک سامنے لائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا اعلان کوئی چھوٹی بات نہیں اس سے ملکی سیاسی حالات تبدیل ہوں گے، کچھ لوگ انتظار میں بیٹھے تھے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی لڑائی ہو گی، مگر آرمی چیف نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، اگر وہ ذاتی مفاد دیکھتے تو پھر یہ فیصلہ نہ کرتے، انہوں نے ملکی مفاد کو ترجیح دی اور پاک فوج، اپنے خاندان، گجرات کے وقار میں اضافہ کیا جبکہ کراچی اور دیگر علاقوں میں امن کیلئے مؤثر اقدامات پر عام آدمی چاہتا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ راتوں رات پنجاب حکومت دھاندلی والا بلدیاتی آرڈیننس لے آئی کیونکہ اسے یقین تھا کہ گجرات سمیت دیگر اضلاع میں ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا، یہ کیس عدالت میں ہے اس لیے اس پر مزید کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں بھی کارروائی ہونی چاہئے، سکولوں کو بند کرنا مسئلہ کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، عراق، افغانستان میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک خطہ میں امن قائم نہیں ہو گا، موجودہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں کیے اس لیے ابھی تک دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ متحدہ اپوزیشن کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی حد تک اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے، مرکز میں ابھی ایسی کوئی بات نہیں، متحدہ اپوزیشن کے قیام سے حکومت کو دھچکے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن اور جنگلہ بس خسارے کے ناکام منصوبے ہیں، آئندہ حکومت یہ منصوبے فوراً بند کر دے گی، لہٰذا عوام کا کھربوں روپیہ ان فیل منصوبوں پر ضائع نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یا کوئی اور سولو فلائٹ کے ذریعے اکیلا کامیاب نہیں ہو سکتا، الائنس بنیں گے تو کامیابی ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں، ہوں گے یا نہیں یہ اﷲ بہتر جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ ہمیشہ سے وفاقی کنٹرول میں رہا ہے اسے صوبوں کے کنٹرول میں دے کر صوبائی مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر چودھری گلزار، ڈاکٹر انصر، چودھری صفدر وڑائچ، چودھری خالد اصغر گھرال اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ قبل ازیں چودھری شجاعت حسین پریس کلب میں آئے تو نومنتخب عہدیداروں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی اور انہیں چودھری پرویزالٰہی سے منسوب ہال کا دورہ کروایا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو