وفاقی حکومت پٹرول پر 40روپے فی لیٹر سے زائد منافع کما رہی ہے جو عوام کی جیب پرڈاکے کے مترادف ہے

تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے سابق صدر عثمان حمزہ کا بیان

منگل 26 جنوری 2016 18:41

وفاقی حکومت پٹرول پر 40روپے فی لیٹر سے زائد منافع کما رہی ہے جو عوام کی جیب پرڈاکے کے مترادف ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے سابق صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرول پر 40روپے فی لیٹر سے زائد منافع کما رہی ہے جو عوام کی جیب پرڈاکے کے مترادف ہے ۔عالمی سطح پر تیل کی قیمت فی بیرل مسلسل گر تی چلی آرہی ہے لیکن ہماری حکومت ناجائز منافع کما کر عوام سے بد دعائیں لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

لگتا ہے ان حکمرانوں نے یہ جانچ لیا ہے کہ اب انکو اقتدار نہیں ملنے والا اس لیے جتنی بھی لوٹ مار کی جا سکتی ہے کر لی جائے ۔پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کی جو خبریں آرہی ہیں اس کے مطابق بھی یہ تیل عالمی سطح پر سستا ہونے کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچائیں گے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ جتنا پیسہ حکومت نے تیل سے کمایا ہے یہ سارا اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر لگا کر ضائع کر دیا جائے گا یا حکمران اپنی عیاشیوں پر خر چ کریں گے۔اگر تحریک انصاف اقتدار میں ہوتی تویہ سارا پیسہ ہسپتال یا سکول بنانے پر صر ف کر دیتی کیونکہ عوام کے ٹیکس سے حاصل کیے گئے پیسوں پر عوام کا ہی حق ہوتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں