شہنشاہ پنجاب صحت کے بجٹ کو اورنج ٹرین پر لگارہے ہیں،میاں محمودالرشید
سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کومفت ادویات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں،قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی
ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:56
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے میو ہسپتال میں ایم آر آئی مشین اور میاں میر ہسپتال کو مکمل فعال کرنے کیلئے پنجاب کے تاجروں اور مخیر حضرات سے مدد مانگ لی۔ میاں میر ہسپتال کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے کہیں ایک ایک بیڈ پر دو، دو مریض ہیں، کہیں مریضوں کومفت ادویات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں، کہیں ایم آر آئی مشین نہیں۔
گزشتہ ایک مہینے سے حکومت کی توجہ سرکاری ہسپتالوں کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومت کے سر جوں تک نہ رینگی، انہوں نے کہا کہ اب ہسپتالوں کی حالت مخیر حضرات کے تعاون سے بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
محمودالرشید نے کہا کہ حکومت عمارت مکمل ہونے کے باوجود میاں میر ہسپتال کو مکمل فعال نہیں کر رہی، اتنے بڑے ہسپتال میں صرف اوپی ڈی میں مریض دیکھے جا رہے ہیں، ہسپتال میں ایمرجنسی نہیں، آپریشن تھیٹر اور ضروری طبی ٹیسٹوں کی سہولت نہیں۔
ایسے حالات میں صوبے میں صحت کی ایمرجنسی لگانے کی بجائے شہنشاہ پنجاب صحت کیلئے مختص بجٹ میں سے بھی اورنج ٹرین پر لگارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن عددی اعتبار سے چھوٹی ضرور ہے لیکن حکومت یاد رکھے یہ پنجاب کی10کروڑ سے زائد آبادی کی نمائندہ ہے، متحدہ اپوزیشن کسی صورت تعلیم، صحت اور صاف پانی کے فنڈز سڑکوں پلوں پر خرچ نہیں ہونے دیگی اگر حکومت نے بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالا تو عدالت سے رجوع کرینگے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ون کے پہلے پیپرکے حوالے سے کوپر روڈ کالج کا دورہ ..
جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے‘کمشنر لاہور زید بن مقصود
لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل ..
وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
حکومت پنجاب کا پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں و دیگر قوانین پر نظرثانی کر نیکا فیصلہ
نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست ، 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات