حکومت ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے،عامر قدیر
میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 21:03
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) لاہور ٹیکس بار کے سابق سیکرٹری جنرل اور صدارتی امیدوار عامر قدیر نے مطالبہ کےا ہے کہ حکومت ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے کیونکہ اس کے بغیر ایمنسٹی سکیم سے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دئیے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ تقریب میں لاہورٹیکس بار کے الیکشن 2016-17 کااعلان کیا گیا ۔
تقریب میں لاہور ٹیکس بار کے الیکشن 2016-17کے لیے ضیاءرضوی گروپ کے امیدواروں کا اعلان کیا گیاجس کے مطابق محمد عامر قدیر صدر، محمد سفیان عمر نائب صدر، طیب اصغر وڑائچ جنرل سیکریٹری، محمد افضل مغل فنانس سیکریٹری اور محمد عاطف انور پسریچہ جائنٹ سیکریٹری کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔(جاری ہے)
تقریب میں پاکستان ٹیکس بار، لاہور ٹیکس بار کے سابق عہدیداروں سمیت اہم وکلاءرہنماﺅں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محمد عامر قدیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن سسٹم کی خرابی کے باعث 50 فیصد ریٹرن جمع ہی نہیں ہو سکیں لہذا ٹیکس دہندگان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کا اضافہ کیا جا نا چاہئے۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا کہ وہ (IRIS)سسٹم مں بہتری لائے کیونکہ اس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آن لائن خدمات سے استفادہ نہیں کرپارہے۔ انہوں نے کہا کہ آئرس سسٹم کی وجہ سے جب لوگوں کو این ٹی این ہی نہیں مل رہے تو وہ اپنی ٹیکس ریٹرن کیسے فائل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے لیے مقررہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس دہندگان کو سہولیات د ی جانا چاہئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو