پنجاب کے تعلیمی ادارے کسی دہشت گردی کے خطرے کے باعث بند نہیں کیے گئے: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2016 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے کسی دہشت گردی کے خطرے کے باعث بند نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کسی دہشت گردی کے خطرے کے باعث بند نہیں کیے گئے۔ تعلیمی ادارے سردی کی شدید لہر کے باعث بند کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں