کسان تنظیمیں آبیانہ کی 100 فیصد وصولی یقینی بنائیں نہروں کی تعمیرو مرمت کیلئے مناسب فنڈز دستیاب ہو سکیں‘یاور زمان
منگل 26 جنوری 2016 21:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء )صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ کسان تنظیمیں آبیانہ کی 100 فیصد وصولی یقینی بنائیں تا کہ نہروں کی تعمیرو مرمت کے لئے مناسب فنڈز دستیاب ہو سکیں۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کسان تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔
اجلاس میں جنرل مینجر (آپریشن) چوہدری اصغر حمید، جنرل منیجر(ایڈمن) چوہدری خاور نذیر ،ڈپٹی جنرل مینجر (ایڈمن) افضل انجم طور کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کسان تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے اجلا س کے شرکاء کو ہدایت کی کہ نہری انتظام و انصرام چلانے کے لئے آبیانہ کی وصولی ناگزیر ہے ۔(جاری ہے)
اس اہم ترین مالی ذریعے کی سوفیصد وصولی کے لئے کسان تنظیموں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے تا کہ یہ تنظیمیں اپنی راجباہوں کی بروقت تعمیر ومرمت کروا سکیں۔
اسی طرح آبیانہ کی بھر پور وصولی کی بدولت بڑی نہروں کی تعمیر ومرمت کے لئے درکار فنڈز بھی دستیاب ہوسکیں گے۔ صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے اجلاس میں شریک افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں جا کر کسان تنظیموں کی معاونت کریں اور ان کے روزمرہ امور کو چیک کریں تاکہ ان کی کارکردگی بہترہو سکے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ کا الحمراء کا دورہ
کاہنہ کے علاقہ میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
لیسکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس
بھکرسی ٹی ڈی مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی،ترجمان
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے 800والے برانڈڈ کپڑے پہننے بارے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
چیئرمین لاہور بورڈ کی امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں کے ہالزمیں منتقل کرنے کی ہدایات ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے