لیاقت بلوچ کا آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے اور وقت پر ریٹائر منٹ کے اعلان کا خیر مقدم

منگل 26 جنوری 2016 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے چیف آف آرمی سٹاف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے اور وقت پر ریٹائر منٹ کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کا اعلان افواج پاکستان ، قومی سلامتی اور ملک میں جمہوریت کے لیے دور رس مثبت اثرات پیدا کرے گا ۔ طویل مدت سے عوام اور فوج میں کھٹی مٹھی روش رہی لیکن جنرل راحیل شریف نے عمل اور عزم سے فوج کا احترام اور عزت کا مقام حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

تمام ریاستی ادارے آئین ، قانون اور ضابطوں کے مطابق چلائے جائیں تو ہر سطح پر قومی اعتماد بحال ہوگا ۔لیاقت بلوچ نے میاں عامر محمود کے والد کی نماز جنازہ اور تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے پوری قوم کا اتحاد دہشتگردی ، دہشتگردوں اور پاکستان دشمن قوتوں کے شیطانی عزائم کو شکست دے گا ۔ بھارت مذاکرات ، مسئلہ کشمیر کے حل اور خطہ میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ حالات ٹھیک کرنے میں سنجید ہ نہیں ۔ بھارتی سیاست میں انتشارپر قابو رکھنے کے لیے بارڈر ز اور ہمسایوں سے چھیڑ چھاڑ کا کھیل جاری رکھا جاتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں