پاکستان ، نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزاز وقاریونس کو حاصل

بدھ 27 جنوری 2016 13:23

پاکستان ، نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزاز وقاریونس کو حاصل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزازپاکستان کے وقاریونس کے پاس ہے۔وقاریونس نے37میچوں میں1789گیندوں پر1252رنزدے کر15.84کی اوسط سے79وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپرپاکستان کے وسیم اکرم نے38میچوں میں1837گیندوں پر1187رنزدے کر18.54کی اوسط سے64وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن نے24میچوں میں1105گیندوں پر819رنزدے کر21کی اوسط سے39وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے عبدالرزاق نے41میچوں میں1653گیندوں پر1332رنزدے کر34.15کی اوسط سے39وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈکے ڈی ایل ویٹوری نے30میچوں میں1503گیندوں پر1075رنزدے کر29.05کی اوسط سے37وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں