پاکستان ،نیوزی لینڈکے مابین زیادہ ون ڈے میچوں میں کپتانی کرنیکااعزاز سٹیفن فلیمنگ کو حاصل

بدھ 27 جنوری 2016 13:23

پاکستان ،نیوزی لینڈکے مابین زیادہ ون ڈے میچوں میں کپتانی کرنیکااعزاز سٹیفن فلیمنگ کو حاصل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین ون ڈے میچوں میں زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے کااعزازسٹیفن فلیمنگ کے پاس ہے انہوں نے 22 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے12میچ جیتے،10میچ ہارے انکی کامیابی کا تناسب54.54فیصدہے۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے وسیم اکرم نے 12 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے9میچ جیتے،3میچ ہارے انکی کامیابی کاتناسب75فیصدہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈکے لی گریمن نے11میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے3میچ جیتے،8میچ ہارے انکی کامیابی کاتناسب27.27فیصدہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے عمران خان نے11میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے6میچ جیتے،5میچ ہارے انکی کامیابی کاتناسب54.54فیصدہے۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے جاویدمیاں دادنے 11میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے5میچ جیتے،5میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا انکی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں