لاہور : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کویت سے 40 کبوتر لانے والا شخص گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور کسٹم حکام نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کویت سے آنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار کیا گیا شخص سے 40 کبوتر بر آمد کیے گئے ، ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کبوتروں کا امپورٹ لائسنس پیش کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں