سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر ملک کے مختلف شہروں میں کئی تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2016 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 جنوری۔2015ء)سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر ملک کے مختلف شہروں میں کئی تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 12کالج سیل جبکہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں بند سرکاری سکول ایک روز بعد علاقائی ذمہ داری کے تحت کھول دیے گئے۔مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد بعض تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں میڈیکل کالج اور گورنمنٹ زرعی کا لج کو سیل کر دیا گیا ہے تاہم میڈیکل کالج میں امتحانات جاری ہیں ، ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی ادروں کے لئے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے،جس کے تحت سیکورٹی گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔ہنگو کی تحصیل ٹل میں گذشتہ روز بند کیے گئے سکول بدھ کے روزعلاقائی ذمہ داری کے تحت کھول دیئے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر ہنگو کے مطابق سکول علاقائی ذمہ داری کے تحت کھولے گئے ہیں اور ضلعی انتظا میہ ،پولیس اور سیکورٹی حکام کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔سوات یونیورسٹی میں پولیس تعینات کردی گئی ہے جبکہ 13جنوری سے بند گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کو یکم فروری سے کھولنے کی سفارش کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں