میری وجہ شہرت بنیادی طور پر ماڈلنگ کی مرحون منت ہے‘ماڈل زارا ملک

بدھ 27 جنوری 2016 14:32

میری وجہ شہرت بنیادی طور پر ماڈلنگ کی مرحون منت ہے‘ماڈل زارا ملک

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) ٹی وی کی مایہ ناز اداکارہ و ماڈل زارا ملک نے کہا ہے کہ میری وجہ شہرت بنیادی طور پر ماڈلنگ کی مرحون منت ہے اور یہ مجھے جینے کیلئے آکسیجن فراہم کرتی ہے لہذا میں ماڈلنگ کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زارا ملک نے کہا کہ موجودہ دور میں ہر لڑکی خود کا ماڈل سمجھتی ہے مگر یہ بڑا مشکل شعبہ ہے اور ماڈلنگ کرنا ہر لڑکی کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں ٹی وی اشتہارات اور پرائیویٹ پراڈکشن کے بے شمار پراجیکٹس میں اپنی ریکارڈنگ مکمل کروا رہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں