بجلی کے بعد اب سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی حکومت سے کنٹرول نہیں ہو رہی ہے ‘ شبیر سیال

بدھ 27 جنوری 2016 16:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبیر سیال نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو حکومت ختم نہیں کر سکی لیکن اب سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی حکومت سے کنٹرول نہیں ہو رہی ہے اور عوام شدید ترین سردی میں بھی ضروری بنیادی اشیاء گیس سور بجلی سے محروم ہیں حکومت بتائے کہ اس نے انتخابات کے وقت عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ وفا کیوں نہیں کئے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے کہا ں گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف بجلی اور گیس کی کمی سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں تو دوسری طرف گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں عوام کہا جائیں شائد حکومت میں بیٹھے لوگوں کی حالت میں تو بہتری آ گئی ہو گی لیکن عام آدمی کے مسائل پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں