شہری سہولتیں حکومت کا احسان نہیں عوام کا بنیادی حق ہے‘ شعیب صدیقی

بدھ 27 جنوری 2016 16:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ شہری سہولتیں کسی بھی حکومت کا احسان نہیں بلکہ عوام کا بنیادی حق ہے ،ترقیاتی فنڈز کی تقسیم اور ڈویلپمینٹ کے منصوبوں کا طریقہ کار تبدیل کرنا ہو گا ،شعیب صدیقی نے لاہور کینٹ وارڈ نمبر3میاں میر کالونی میں سیوریج کے منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے کا کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کریں گے جیسا کہ صوبہ کے پی کے میں کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں عوام لاہور جیسے شہر میں پینے کا صاف پانی کو بھی ترس رہے ہیں نواز لیگ نے عام انتخابات میں کیے ہوئے دس فیصد وعدے بھی پورے نہیں کیے اور تعلیم ،صحت اور بنیادی ضرورتوں کی فراہمی بھی عمل میں نہیں لائی گئی ،شعیب صدیقی نے کینٹ کے وارڈ نمبر 3سے پی ٹی آئی کے کونسلر استاد رشید کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،تقی شاہ ،حافظ عامر مغل ،اور محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ علاقے کے لوگوں نے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی کا والہانہ استقبال کیا اور ترقیاتی کاموں پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں