مون سون شروع ہو نے سے قبل فلڈ پلان کی تیاری کا عمل شروع کرنے کیلئے صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ کو پابند کر دیا گیا ‘ جواد اکرام

بدھ 27 جنوری 2016 16:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل جواد اکرم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا گیا کہ وہ مون سون شروع ہو نے سے قبل فلڈ پلان کی تیاری کا عمل شروع کر ے ، مستقبل میں ایسی حکمت عملی اپنائی جائے کہ سیلاب یا کسی بھی قدرتی آفت کے دوران متاثرین کو فوری ریلیف مہیا کیا جا سکے،فلڈ پلان کی تیاری کے عمل میں نئے لوکل گو ر نمنٹ سسٹم کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے کے کمیٹی روم میں ڈی جی خان، بہاولپور اور فیصل آباد کے ڈویژن انتظامیہ کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔اس موقعہ پرپی ڈی ایم اے کے ڈا ئریکٹر آپریشن محمد سجاد،نثار احمد ثانی ،اقوام متحدہ کے ادارے کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈایریکٹر جنرل جواد اکرم نے کہا کہ رواں ماہ سے صوبہ کے تمام اضلاع میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ تشکیل دے دی گیا ہے۔

جس کے تحت تمام اضلاع میں فوکل پرسن، کنٹرول رومز کے علاوہ15مارچ تک مکمل تیاری بارے رپورٹس بھیجنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے ضلعی انتظامیہ گزشتہ سیلاب کی مناسبت سے کسانوں کی فصلوں، مال و مویشیوں اورگھر وں کو محفوظ رکھنے کیلئے قبل از وقت مربوط انداز میں تیاریاں مکمل کرے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر کم از کم نقصانات کا اندیشہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے رود کوہیوں پر خاص نظر رکھی جائے تاکہ برسات کے موسم میں سیلابی پانی کے بہاؤ سے کم سے کم نقصان کا سامنا ہو۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں