حکومت پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر ناجائزاسلحہ کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا اصولی فیصلہ :ذرائع

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2016 16:57

حکومت پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر ناجائزاسلحہ کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا اصولی فیصلہ :ذرائع

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین(میاں محمد ندیم سے) ۔27 جنوری۔2016ء )حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر ناجائزاسلحہ کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے-پنجاب حکومت کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق معاشرے میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب اور حساس اداروں کی جانب سے صوبائی حکومت کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ لاہور سمیت صوبہ بھر ناجائزاسلحہ کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغازکرئے جس پر وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی زیرصدارت چند روزقبل امن وامان کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر ناجائزاسلحہ کے خاتمے کے لیے فوری اور موثراقدامات کیئے جائیں ‘ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس نے اس سلسلہ میں وزیراعلی کو پولیس سپیشل برانچ کی مرتب کردہ ایک رپورٹ بھی ارسال کردی ہے جس میں ناجائزاسلحہ کے کاروبار میں ملوث اور اس کی سرپرستی کرنے والی اہم شخصیات کے ناموں کی فہرست بھی شامل ہے ‘پولیس سپیشل برانچ نے امن وامان کے قیام اور ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ناجائزاسلحہ اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ لاہور شہرمیں قائم قبحہ خانوں کوبھی آپریشن میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے ‘پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کا کہنا ہے کہ شہربھر میں پھیلے یہ قبحہ خانے سنگین جرائم میں ملوث مجرم اور دہشت گرد کے لیے محفوظ پناہ گاہیں ہیں لہذا آپریشن کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ انہیں بھی ناجائزاسلحہ کے خلاف اس آپریشن کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے -ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے اس سلسلہ میں پولیس کو ناجائزاسلحہ کے کاروبار میں ملوث افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ پولیس سپیشل برانچ اور سیکورٹی برانچ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ لاہور کے تمام تھانوں کی حدود میں قائم قبحہ خانوں اور ناجائزاسلحہ کے کاروبار میں ملوث افراد کے بارے میں آئندہ ایک ماہ کے دوران مرتب کرکے صوبائی محکمہ داخلہ کو ارسال کرئے-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں