ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈاتھارٹی عائشہ ممتاز ٹاؤن شپ میں چھاپہ ،20من غیر معیاری اور مضر صحت گوشت پکڑ لیا گیا

ملزم مضر گوشت کو رکشہ میں لوڈ کررہا تھا ،چھاپہ مارٹیم کو دیکھ کر فرار ہوگیا،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی

بدھ 27 جنوری 2016 17:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈاتھارٹی عائشہ ممتاز کی سربراہی میں صبح سویرے ٹاؤن شپ میں چھاپہ مارا گیا تو ناغے کے روز 20من غیر معیاری اور مضر صحت گوشت پکڑ لیا گیاجس کے باعث ناقص گوشت بیچنے والوں میں کھلبلی مچ گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ لاہور کی دبنگ خاتون،فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتازدوماہ کی خاموشی کے بعد دوبارہ متحرک ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنے فرض کو نبھانا شروع کردیا ہے جس سے ناقص اشیاء بیچنے والوں کی شامت آگئی ہے۔

اس طرح گذشتہ روز ان کی سربراہی میں ٹاؤن شپ میں چھاپہ مارا گیا اور ناغے کے روز ناقص اور مضر صحت گوشت رکشے میں لوڈ کرکے سپلائی کے لیے لیجایا جارہا تھا کہ ٹیم نے دیکھ لیا جس پر ڈرائیور رکشہ اور 20من مضر صحت گوشت چھوڑ کر بھاگ گیا۔ گوشت کو قبضے میں لیکر لاہور لائیو سٹاک اورپولیس کو طلب کریں اس کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں