سوائن فلو سے اموات کی تحقیقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت 4فروری تک ملتوی

پنجاب میں سوائن فلوکا نہیں ، ایچ ون این ون کا وائرس ہے، محکمہ صحت نے تحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا

بدھ 27 جنوری 2016 18:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے سوائن فلو سے اموات کی تحقیقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت 4فروری تک ملتوی کر دی ، محکمہ صحت پنجاب نے تحریری جواب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تردید کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ میں سوائن فلو سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران محکمہ صحت پنجاب نے تحریری جواب داخل کیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب میں سوائن فلوکا نہیں ، ایچ ون این ون کا وائرس ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے وائرس سے نمٹنے کے لیے 6کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے سمیت اقدامات کیے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ صوبے میں اموات کی وجہ سوائن فلو ہے یا کچھ اوراس کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے سماعت 4فروری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں