چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن سے میلسی بار ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات

بدھ 27 جنوری 2016 18:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز الاحسن سے تحصیل بار ایسو سی ایشن میلسی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں بار کے صدر سید شبیر حسین کاظمی اور جنرل سیکرٹری محمد احمد خان ہنجراء سمیت دیگر عہدیدار اور وکلاء رہنماء شامل تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ طارق افتخار احمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وکلاء رہنماؤں نے وکلاء اور سائلین کی آسانی کیلئے فاضل چیف جسٹس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور بار ایسو سی ایشن کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ معیاری اور فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کے تمام مسائل کا حل عدالت عالیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں