عائشہ ممتاز ایک بھر پھر متحرک ہوگئیں ناقص گوشت بیچنے والوں میں پھر سے کھلبلی مچ گئی

ٹاؤن شپ میں کارروائی کر کے 20من مضر صحت گوشت برآمد کر لیا ،2ملزمان کو بھی گرفتار کر لیاگیا

بدھ 27 جنوری 2016 18:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز ایک بھر پھر متحرک ہوگئیں ناقص گوشت بیچنے والوں میں پھر سے کھلبلی مچ گئی ، فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں کارروائی کر کے 20من مضر صحت گوشت برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی دبنگ خاتون فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز ایک دو ماہ کی خاموشی کے بعد دوبارہ متحرک ہوئیں تو وہی چھاپے،شہر کا کوئی علاقہ یا کونہ کھدرا، چھپا نہ رہا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشن پنجاب عائشہ ممتاز کی سربراہی میں مذبحہ خانے پر چھاپہ مار ا ۔ محکمہ فوڈ کے مطابق چھاپے کے دوران رکشہ ڈرائیور اپنے ساتھی سمیت رکشہ اور گوشت چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ مذبحہ خانے میں موجود دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔مذبحہ خانے میں موجود رکشے میں 20من مضر صحت گوشت موجود تھا ،گوشت کو ناغے کے روز لاہور کی مختلف دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جاتا تھا ۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گوشت قبضے میں لے کر لائیو اسٹاک اور پولیس کی ٹیمیں طلب کر لیں،ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں