تعلیمی اداروں میں تعینات گارڈز کواسلحہ چلانے کیلئے فوج و رینجرز سے ٹریننگ دینے کا فیصلہ

سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے سیکورٹی سٹاف کے نام، مکمل پتہ اور تازہ تصاویر طلب کی گئی ہیں

بدھ 27 جنوری 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب کی طرف سے سردیوں کے نام پر دی جانے والی چھٹیوں کے بارے میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ 19 اضلاع کے متعدد گرلز سکولوں، گرلز کالجز اور پرائیویٹ کو ایجوکیشن والے اداروں کو سیکورٹی تھرڈز ملے تھے جس میں خواتین ٹیچرز اور بچوں کو اغوا کرنے کا بھی کہا گیا تھاجس کے بعد حساس اداروں کی رپورٹ پر حکومت پنجاب نے سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صرف پانچ گھنٹوں میں کیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں تعینات گارڈز کواسلحہ چلانے کیلئے فوج و رینجرز سے ٹریننگ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کیلئے سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے سیکورٹی سٹاف کے نام، مکمل پتہ اور تازہ تصاویر طلب کی گئی ہیں۔حساس اداروں کی طرف سے پنجاب حکومت کو اضلاع کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں تاہم ہنگامی بنیادوں پر محکمہ تعلیم اور وزارت تعلیم میں ”ہلکی پھلکی“ مشاورت سے ہی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں