پاک چائینہ اقتصادی تعاون کو فروغ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، ناصر حمیدخاں

نئی انڈسٹریز کے قیام اور ملک کے اندر چینی سرمایہ کاری سے روزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے، صدر پاسپیڈا

بدھ 27 جنوری 2016 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری فورم دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کو فروغ دینے ،مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو درپیش چیلنجز کے حل اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مدد اور راہنمائی فراہم کرے گا۔ان خیالات کا اظہارپاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری فورم کے قیام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا نئی انڈسٹریز کے قیام اور ملک کے اندر چینی سرمایہ کاری سے روزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان سرمایہ کاری اور مشترکہ منصبوں کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے چین پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو(سی پی آئی آئی) کے قیام پر اتفاق انتہائی درست سمت ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں