ملک میں پہلی باراربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی،ناصر سعید

اقصادی ترقی اور سیاسی استحکام کے ساتھ پاکستان کا وقار بلند ہو گیا،زاہد بخاری

بدھ 27 جنوری 2016 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) راہنما وزیر اعلی پنجاب کے سیاسی مشیر ناصرسعید و زاہد بخاری جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ تاجر ونگ پنجاب نے اپنے مشترکہ بیان میں ورلڈ اکنامک کی رپورٹ میں پاکستان کی تیزی کے ساتھ بڑھی ہوئی اقتصادی ترقی کو سراہنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان 2013 کے پاکستان سے بالکل تبدیل ہے ملکی تاریخ میں پہلی باراربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے اقتصادی ترقی اور سیاسی استحکام کے ساتھ پاکستان کا وقار پوری دینا میں بلند ہو گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ آ ئندہ دو سالوں میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا،انہوں نے کہا اقتصادی راہداری منصوبہ جنوبی ایشیا کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے متعصب لوگ اس منصوبہ کی اہمیت اور اس کے ثمرات اور فوائد نہیں سمجھ سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا اس کی تکمیل سے پاکستان کی جفرافیائی،معاشی، اور دفاعی اہمیت کئی گنا مزید بڑھ جائے گئی،بیرون ملکوں سے سرمایہ کار انوسٹمٹ جبکہ ہنرمند لوگ بھی روزگار کی تلاش میں پاکستان کررخ کریں گئے۔

اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاست چمکانے والے والے ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں،حکومت کی طرف سے اکنامک کا ریڈور پر ضروری پیشرفت جاری رہے گی،مسلم لیگی رراہنماؤں نے کہا کہ 2016 پاکستان میں معاشی داقتصادی انقلاب کا سال ہے،صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبے سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے جس کے باعث پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مستحکم و خوشحال ریاست کے طور پر جانا جائے گا ۔

اس منصوبہ کی تکمیل سے عوام کے لئے روزگار اور کاروبار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے اس منصوبہ کی تکمیل سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ،نئی منڈیاں ملیں گی اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔اس منصوبہ میں کثیر رقم بجلی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے توانائی بحران کے خاتمہ سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں