ذہین و مستحق طلبا و طالبات کیلئے ’’چیف منسٹرز ٹیلنٹ سکالرشپ پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ
پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں بھی طلبا و طالبات کو ماسٹرز کی تعلیم کیلئے سکالرشپ دیں گے،شہبازشریف پاکستان کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہوا ہے،تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ
ذیشان حیدر بدھ 27 جنوری 2016 19:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں غیرملکی اور ملکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ذہین و مستحق طلباء و طالبات کیلئے ’’چیف منسٹرز ٹیلنٹ سکالرشپ پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار اور مستحق طلبا و طالبات کو دنیا کی پہلی 50 یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے سکالرشپ دیئے جائیں گے اوران غیرملکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے اہل ، مستحق اور ذہین طلبا و طالبات کو میرٹ پر پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے سکالرشپ ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں بھی طلبا و طالبات کو ماسٹرز کی تعلیم کیلئے سکالرشپ دیئے جائیں گے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی کو سکالرشپ کی فراہمی کا طریقہ کار اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہوا ہے۔ تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ کیلئے مضامین اور دیگر طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجد ثاقب اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار