وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس:موثر زرعی ترقیاتی حکمت عملی طے کرنے کیلئے زرعی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ
زرعی تحقیقاتی ادارے نتیجہ خیز اقدامات کریں، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے موثر ویدر اور پیسٹ وارننگ سسٹم تشکیل دیا جائے،وزیراعلیٰ
ذیشان حیدر بدھ 27 جنوری 2016 19:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی حکمت عملی 2018 کے تحت مقرر کردہ زرعی ترقی کے اہداف پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موثر زرعی ترقیاتی حکمت عملی طے کرنے کیلئے زرعی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور زراعت کے فروغ اور فی ایکڑزرعی پیداوار میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی حکمت عملی 2018 ء پر موثر انداز میں آگے بڑھنا ہے ۔ زراعت ، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ان شعبوں کو فروغ دے کر غربت اور بیر وزگاری جیسے مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زراعت ، لائیوسٹاک وڈیری فارمنگ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر زرعی مشینری اور دیگر زرعی آلات کی فراہمی سے فی ایکڑپیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ پیداواری صلاحیت بڑھانے اور جدید زراعت کے فروغ کیلئے زرعی مشینری کی خریداری میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹیوں کے طلباء کی زرعی فارمز پر انٹرن شپ کا پروگرام شاندار ہے لہٰذا زرعی فارمز پر انٹرن شپ کیلئے طلباء کی تعداد بڑھائی جائے۔ کاشتکاروں کے مفادات کیلئے زرعی مارکیٹنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اورکچن گارڈننگ کے پروگرام کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے زرعی شعبہ اور چھوٹا کاشتکار مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیڈ ٹیکنالوجی کی بہتری کیلئے سیڈ سیکٹر کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ زرعی تحقیقاتی ادارے زرعی تحقیق کے فروغ کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کریں اور زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے موثر ویدر اور پیسٹ وارننگ سسٹم تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر موثر لائحہ عمل اپنانا ہو گا۔ وقت آگیا ہے کہ زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کی مشاورت سے موثرحکمت عملی وضع کر کے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پہلے بھی اقدامات کئے ، آئندہ بھی کریں گے۔ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کیلئے بہترین معاوضہ یقینی بنایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمیٹی زرعی کانفرنس کے انعقاد اور موثر پالیسی وضع کرنے کے حوالے سے تمام امور کو حتمی شکل دے گی۔ سیکرٹری زراعت نے زرعی شعبہ کی ترقی ، زرعی پیداوار بڑھانے اورکاشتکاروں کی خوشحالی کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ، بلال یاسین، ڈاکٹر فرخ جاوید ، یاور زمان، عائشہ غوث پاشا، مشیر اعجاز نبی ،اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور زرعی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات جہانزیب خان ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد سے اجلا س میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
ڈیفنس کے علاقہ میں31سالہ شخص نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ‘ پاکستان مسلم لیگ
پی ڈی ایم سیریز ون ،ٹو کے بعد ملک تنزلی کی جانب گامزن ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے پہلی بار مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز کی تنصیب کا فیصلہ
وزیر اعلی نے 9سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیدیا گیا
یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت (آج) تک ملتوی
اتنے حساس معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جارہاہے ،مسترد کرتے ہیں ‘ ملک احمد ..
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
لودھراں کی سول و سیشن عدالتیں ہفتہ کو بند رہیں گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے