چینی زبان سکھانے کیلئے نوجوانوں کو جلد چین بھجوایا جائے گا،شہبازشریف

نوجوانوں کا انتخاب شفافیت کی پالیسی کے تحت میرٹ پر کیا جائے گا نوجوانوں کو چینی زبان کے دوسالہ کورس کے ساتھ چارسالہ ڈگری کورس بھی کرایا جائے گا،وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 27 جنوری 2016 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت گزشتہ روز اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کیلئے چین بھجوانے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی زبان سکھانے کیلئے نوجوانوں کو جلد چین بھجوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کا انتخاب شفافیت کی پالیسی کے تحت میرٹ پر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں نوجوانوں کو دوسالہ چینی زبان کے مترجم کاکورس کرایا جائے گااورنوجوانوں کا پہلا بیچ مارچ میں چین جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو چینی زبان کے دوسالہ کورس کے ساتھ چارسالہ ڈگری کورس بھی کرایا جائے گا۔چین میں پاکستان کے سفیرسن ویڈانگ نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں