چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب چیمہ کا اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں کا دورہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 19:43

چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب چیمہ  کا اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں کا دورہ

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب چیمہ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں لکشمی چوک،لاہور ہوٹل،میکلوڈ روڈ،منٹگمری روڈاور حاجی کیمپ کا وزٹ کیا ۔انہوں نے اچھی ڈیوٹی کرنے پر 6وارڈنز کو نقد انعام اور شاباش دی جبکہ تجاوزات اوررانگ پارکنگ کے خلاف مناسب انسدادی کارروائی نہ کرنے پر2وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے ڈی اےس پی اورنج لائن ٹرین اور ڈی اےس پی مغلپورہ کو ہدایت کی کہ تعمیراتی علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوسکے۔انہوں نے اورنج ٹرین کے روٹ پر تعینات اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈائیورشن پوائنٹس پر شہریوں کی بہتر انداز میں راہنمائی کریں،متبادل راستوں پر پٹرولنگ آفیسر مسلسل گشت کرتے ہوئے تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی جاری رکھیں غفلت وکوتاہی کی صورت میں متعلقہ سیکٹر انچارج کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے وارڈنز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ون وے ،رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی کریں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں