حکومت پی آئی اے کی نجکاری کر کے اپنے منشور کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے ‘سعدیہ سہیل رانا

تحریک انصاف پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرے گی‘ رکن پنجاب اسمبلی

بدھ 27 جنوری 2016 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج پاکستان اپنے بیرونی قرضے اپنے وسائل سے ادا کرنے قاصر ہے لیکن حکمران پھر بھی بیرونی قرضے لے کر پھولے نہیں سماتے اور قرضوں کے سود کو ادا کرنے کے لئے قومی اثاثوں کو فروخت کر رہی ہے جس سے قومی مفادات اور قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آج تک انتخابی دعوؤں پر عمل درآمد نہیں کیا حکومت پی آئی اے کی نجکاری کر کے اپنے منشور کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے حالانکہ مسلم لیگ ن نے پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اس کی ری سٹرکچرنگ کرکے منافع بخش ادارہ بنانے اور ممتاز ائیر لائن بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران قومی اداروں کی نجکاری کر کے اپنوں کو نوازنا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے اس اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں