چینی زبان سکھانے کیلئے نوجوانوں کو جلد چین بھجوایا جائے گا،نوجوانوں کا انتخاب شفافیت کی پالیسی کے تحت میرٹ پر کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں نوجوانوں کو دوسالہ چینی زبان کے مترجم کاکورس کرایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو چینی زبان کے دوسالہ کورس کے ساتھ چارسالہ ڈگری کورس بھی کرایا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

بدھ 27 جنوری 2016 20:16

چینی زبان سکھانے کیلئے نوجوانوں کو جلد چین بھجوایا جائے گا،نوجوانوں کا انتخاب شفافیت کی پالیسی کے تحت میرٹ پر کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں نوجوانوں کو دوسالہ چینی زبان کے مترجم کاکورس کرایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو چینی زبان کے دوسالہ کورس کے ساتھ چارسالہ ڈگری کورس بھی کرایا جائے گا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ چینی زبان سکھانے کیلئے نوجوانوں کو جلد چین بھجوایا جائے گا،نوجوانوں کا انتخاب شفافیت کی پالیسی کے تحت میرٹ پر کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں نوجوانوں کو دوسالہ چینی زبان کے مترجم کاکورس کرایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو چینی زبان کے دوسالہ کورس کے ساتھ چارسالہ ڈگری کورس بھی کرایا جائے گا۔

وہ بدھ کو یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کیلئے چین بھجوانے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چینی زبان سکھانے کیلئے نوجوانوں کو جلد چین بھجوایا جائے گا،نوجوانوں کا انتخاب شفافیت کی پالیسی کے تحت میرٹ پر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں نوجوانوں کو دوسالہ چینی زبان کے مترجم کاکورس کرایا جائے گااورنوجوانوں کا پہلا بیچ مارچ میں چین جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو چینی زبان کے دوسالہ کورس کے ساتھ چارسالہ ڈگری کورس بھی کرایا جائے گا۔چین میں پاکستان کے سفیرسن ویڈانگ نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں