لاہور، سمن آباد کے سینکڑوں مکین اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے

بدھ 27 جنوری 2016 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) سمن آباد کے سینکڑوں مکین اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے موڑ سمن آباد پر نہ صرف ٹائر جلا کر ٹریفک بند کردی بلکہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ پر کام کے سلسلے میں لگائے گئے ٹین کی دیواریں اکھاڑ پھنکیں اور توڑ پھوڑ کی ۔

(جاری ہے)

سمن آباد کے مکین اس وقت سراپا احتجاج بن گئے جب انہیں ایل ڈی اے کی جانب سے 24گھنٹوں میں گھر خالی کرنے اور ان کی مسماری کے نوٹسز ہاتھوں میں تھما دیئے گئے مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اورنج لائن ٹرین منصوبے کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔

مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی بعدازاں ضلعی انتظامیہ کی مذاکراتی ٹیم کی بعض یقین دہانیوں کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے گھر مسمار کرنیکی کوشش کی گئی تو وہ سڑک پر دھرنا دے ر بیٹھیں رہیں گے ۔ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سفر کرنا ضروری نہیں چھت فراہم کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں