چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے ،ناصر حمید خان

دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری فورم کے قیام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاسپیڈا

بدھ 27 جنوری 2016 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ممبرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان سرمایہ کاری اور مشترکہ منصبوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے چین پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو(سی پی آئی آئی) کے قیام پر اتفاق کو درست سمت قدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری فورم کے قیام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا نئی انڈسٹریز کے قیام اور ملک کے اندر چینی سرمایہ کاری سے روزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

ناصر حمید نے کہا کہ پاکسان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری فورم دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کو فروغ دینے ،مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو درپیش چیلنجز کے حل اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مدد اور راہنمائی فراہم کرے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں