ماڈلنگ آسان کام نہیں ،کامیابی کیلئے لگن کاہونا ضروری ہے ‘ متیرا

جمعرات 28 جنوری 2016 13:05

ماڈلنگ آسان کام نہیں ،کامیابی کیلئے لگن کاہونا ضروری ہے ‘ متیرا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء ) نامور ماڈل واداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ ماڈلنگ آسان کام نہیں ،کامیابی کیلئے لگن کاہونا ضروری ہے کیونکہ کوئی بھی کا م آسان نہیں ہوتا اگر انسان میں جذبہ ہوتو وہ ہر کام سیکھ سکتا ہے ۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ماڈلنگ میں جتنا بھی نام کمایا ہے اپنی محنت اورلگن کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں خوش قسمت ہوں کہ ماڈلنگ ، ٹی وی اور گلوکاری تینوں شعبوں میں کامیابی سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہوں ۔ متیرا نے کہاکہ شوبز کے ساتھ شوہر اور اولاد کیلئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں