بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی ذمہ داری محکمہ لٹری یسی کو سونپ دی گئی

جمعرات 28 جنوری 2016 14:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی ذمہ داری محکمہ لٹری یسی کو سونپ دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے محکمہ لٹریسی کو بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی ذمہ داری سونپی ہے جس کے بعد محکمہ لٹریسی نے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو چائلڈ لیبر آرڈیننس پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے ۔ محکمہ لٹریسی کی جانب سے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لئے غیر رسمی تعلیمی ادارے قائم کرنے اور بچوں کو ایک ماہ میں وظائف ، یونیفارم اور کتانوں کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ لٹریسی کا کہنا ہے کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لئے 337ملین کے فنڈز جاری کیے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں