اورنج لائن منصوبہ،احتجاجی مظاہرین کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

جمعرات 28 جنوری 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور بلدیہ عظمیٰ لاہور کے متوقع لارڈمیئر خواجہ احمد حسان نے سمن آباد ٹاور مارکیٹ کے رہائشیوں کے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کے لیے علاقہ کے ایم این اے حافظ نعمان اور متعلقہ یوسی کے چیئرمین سلیم چوہدری کی قیادت میں ایک 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو متاثرین سمن آباد کے تحفظات دور کرے گی یہ کمیٹی اورنج لائن ٹرین منصوبے کے سمن آباد کے متاثرین سے ملاقات کے دوران خواجہ احمد حسان نے تشکیل دی جس میں ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی بار متاثرین کو معاوضہ دیا جارہا ہے جس کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سمن آباد کے متاثرین نے موڑ سمن آبادمیں احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی تھی اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں