قومی ایئر لائنز ”پی آئی اے “ کی مجوزہ نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا

جمعرات 28 جنوری 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) قومی ایئر لائنز ”پی آئی اے “ کی مجوزہ نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ احتجاج کے سلسلے ملازمین نے ہڑتال کی جس کی وجہ سے مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول اور تاریخوں میں تبدیلی کے حوالے سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین نے تیسرے روز بھی اپنے اس مطالبے کو پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے کو دوہراتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر حکومت نے 2فروری تک پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اس کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اس کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ اپریشن معطل کردیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹ سیکشن کے ملازمین کا ہڑتال پر جانے سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں