جماعة الدعوة کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یکم فروری تا 5فروری یکجہتی کشمیر مہم چلائے گی
عمر جمشید جمعرات 28 جنوری 2016 16:13
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 جنوری۔2015ء) جماعة الدعوة مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یکم فروری سے 5فروری تک یکجہتی کشمیر مہم چلائے گی۔تین اور چار فروری کو مختلف شہروں میں یکجہتی کشمیر سیمینارز منعقد کیے جائیں گے ۔ پانچ فروری کو ملک بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر کشمیر کارواں کا انعقاد کیا جائے گا۔کشمیریوں کی تحریک آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ڈاکو منٹری اور ترانے تیار کئے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی بھرپور مہم چلائی جائے گی۔تمام شہروں کے چوکوں و چوراہوں میں کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ گاڑیوں کے خصوصی فلوٹس تیار کئے جائیں گے۔اس امر کا اعلان امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی زیر امارت مرکز القادسیہ چوبر جی میں جماعةالدعوة کے مرکزی ذمہ داران کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرمظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور،اسلام آباد،کراچی،حیدر آباد،کوئٹہ ،پشاور،حیدر آباد، فیصل آباد، گوجرانولہ، میر پور،مظفر آبادسمیت دیگر شہروں و علاقوں میں بھی کشمیرکارواں ہوں گے جن سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین و کشمیر ی رہنما خطاب کریں گے۔
کشمیریوں کی تحریک آزادی و جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جماعة الدعوة کی جانب سے خصوصی ڈاکومنٹریز اور ترانے تیارکئے گئے ہیں جو سوشل میڈیا پر چلائے جائیں گے جبکہ مختلف مقامات پر چوکوں و چوراہوں پر ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔اجلاس کے دوران حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے اس کے بغیر پاکستان ہمیشہ خطرات سے دو چار رہا ہے۔ ہم مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے پاکستانی قوم 5فروی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ پروگراموں میں بھر پور انداز سے شریک ہو‘ تا کہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کی ہر طرح سے مددکریں گے انہیں کسی صورت بھارت سرکار کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں بد ترین بھارتی ریاستی دہشت گردی پاکستانی حکمرانوں کی بھارت سے یکطرفہ دوستی کا نتیجہ ہے کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا۔ خونی لکیر جلد ٹوٹ جائیگی۔ مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا قرآن وسنت کی روشنی میں ہر مسلمان پر فرض ہے۔ آزادی کشمیر کے حوالہ سے ان شاء اللہ بہت جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔پاکستانی قوم کشمیری حریت پسند قیادت اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی مجبوریاں ہوسکتی ہیں لیکن ہماری کوئی مجبوری نہیں ہے ہم کشمیری مسلمانوں کی ہرممکن مددکا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی افسوناک ہے۔ کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں جلد ان شاء اللہ رنگ لانے والی ہیں۔ پوری قوم پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پرکھڑی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بابر اعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
پنجاب میں بارشیں 29 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے
بارش کے باعث لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ،لیسکو نےہائی الرٹ جاری کر دیا،ترجمان
ایم ڈی واسا لاہور کی سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
محکمہ فشریز پنجاب کا صوبہ بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام
نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے